کاسرگوڈ ،3؍ مارچ (ایس او نیوز) شہر کے نئے بس اسٹانڈ کے پاس ایک کار میں سفر کررہی خاتون اور اس کے ساتھی کو 6 بدمعاشوں نے زبردستی اغواء کر لیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق عبداللطیف اور شوکت علی منگلورو سے ایک کار میں واپس لوٹ رہے تھے ، اس وقت ان کے ساتھ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی موجود تھی۔ بدمعاشوں کی ٹولی نے نئے بس اسٹانڈ کے پاس ان کی کار کا راستہ روکا اور کار میں موجود ایک شخص پر حملہ کردیا ۔ اس کے بعد خاتون اور ایک شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور اغواء کا کیس درج کر لیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔